ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا فیاض الحسن چوہان کے بیان پر رد عمل

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید کی برسی کے موقع پر فیاض الحسن چوہان کا بیان زخموں پر نمک پاشی ہے، فیاض الحسن چوہان پیپلز پارٹی کی قیادت پر بات کرتے ہوئے زبان کو لگام دیں، بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت سے تحریک انصاف کے سیاسی یتیم خوفزدہ ہیں، فیاض الحسن چوہان کی زبان درازی پھر ان کی نوکری لے ڈوبے گی، آصف زرداری سے خوفزدہ ہو کر ان جیسے سیاسی یتیم اپنی دکان کی رونق بڑھاتے ہیں، خبروں میں زندہ رہنے کے لیے فیاض الحسن چوہان ایسی اوچھی حرکتیں کر رہے ہیں، جب کارکردگی صفر ہو تو فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ میڈیا کے سامنے آکر ہذیان کہتے ہیں، بلاول بھٹو تو ان سیاسی یتیموں پر ترس کھاتے ہیں۔