انٹر نیشنل نیوز بروڈ کاسٹ ایجنسی کے ایڈیٹر سید محمد ثاقب فرحان ہاشمی سے مسلح افراد کیمرہ اور سامان چھین کر فرار

انٹر نیشنل نیوز بروڈ کاسٹ ایجنسی کے ایڈیٹر اور مشہور بزنس مین محمد حنیف گوہر کے میڈیا کورڈینیٹر سید محمد ثاقب فرحان ہاشمی سے مسلح افراد خیابان اتحاد لنک روڈ سے کیمرہ اور سامان چھین کر فرار ہوگۓ۔ تفصیلات کے مطابق یونائیڈ بزنس گروپ کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں ڈی ایچ اے فیز 8 کنونشن حال ایریا 51 بینکویٹ میں گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں سید محمد ثاقب فرحان ہاشمی اپنی میڈیا ٹیم، رپورٹر اور کیمرہ مین کے ساتھ کوریج کرنے گۓ تھے۔ تقریب سے واپسی پر وہ اپنی رہائش گاہ لانڈھی جانے کے لیۓ خیابان اتحاد لنک روڈ سے قیوم آباد جانے والے روڈ سے جارہے تھے کہ دو افراد 125 موٹر سائیکل پر سوار نے پیچھے سے آکر سائید دے کر روکا، مزاحمت کی تو مسلح افراد نے ثاقب فرحان ہاشمی کو زدوکوب بھی کیا اور انکا بیگ اور کیمرہ چھین کر فرار ہوگۓ۔  15 پر اطلاع کرنے پر پولیس 10 منٹ میں موقع پر پہنچ گئ۔ واقعہ کی رپورٹ KIA تھانہ میں درج۔