سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود آج اسلام آباد پہنچیں گے

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود آج اسلام آباد پہنچیں گےترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا،سعودی وزیرخارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں