آرمینیا میں سانتاکلاز کی پیرا گلائیڈنگ

کرسمس کی آمد میں صرف ایک روز باقی ہے، اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وہیں ایڈونچر کے شوقین منچلے سانتاکلاز کا روپ دھارے تحائف بانٹنے نکل پڑے ہیں۔

آرمینیا میں کچھ منچلوں نے منفرد انداز میں کرسمس منانے کا سوچا اور سانتاکلاز کا روپ دھار کر پہاڑ سے نہ صرف پیرا گلائیڈنگ کی بلکہ ایک قریبی گاؤں میں اتر کر بچوں کو تحائف بانٹے۔

یوں آسمان سے نیچے اترتے سانتا کلاز کو دیکھ کر بچے بڑے سب بے حد خوش ہوئے