سخت سردی سے انسان ہی نہیں جانور بھی پریشان

دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں
ایسی ہی مشکل امریکا میں ایک ڈوگی میاں کو اُس وقت پیش آئی جب وہ سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنس گیا۔

امریکی ریاست وسکونسن کی کاؤنٹی Lafayette میں ایک کتا اپنے مالک کے گھر سے باہر نکلا اور سخت سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنس گیا۔

علاقہ مکین نے برفیلے تالاب میں پھنسے کتے کو دیکھا تو ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا۔ مشکل میں گھرے کتے کو ہمدرد اہلکاروں نے کچھ لمحوں کی محنت کے بعد باہر نکال کر مالک کے حوالے کردیا، جبکہ ڈوگی میاں نے بھی مصیبت سے نکل کر سکون کا سانس لیا۔