اسپین کے چڑیا گھر میں کرسمس پارٹی

کرسمس کی آمد میں صرف ایک روز باقی ہے اور اس حوالے سے جہاں دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، وہیں جانوروں کے لیے بھی خصوصی اہتمام کئے جا رہے ہیں۔
جی ہاں، اسپین کے شہر ویلنسیا کے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے بھی چڑیا گھر میں موجود بندر، تیندوے، ریچھ، ہاتھیوں، پینگوئینز و دیگر جانوروں کیلئے کرسمس کے جشن کے حوالے سے نہ صرف چڑیا گھر کو سجایا گیا بلکہ انکے لیے پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

زو کیپرز نے سانتا کلاز کا روپ دھار کر جانوروں کو تحائف بھی دیئے، جسے دیکھ کر تمام جانور بے حد خوش ہوئے اور خوب مزے سے کرسمس پارٹی کو انجوائے کیا۔