طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثہ درگاہ پور کے علاقے میں پیش آیا جب طیارہ پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے پھنس گیا
طیارہ پاسچم بردھامان ضلع کے درگا پور شہر میں سڑک کے بیچ میں موجود پل کے نیچے پھنسا جس کی وجہ سے دوسری گاڑیوں کی قطاری لگ گئیں۔

پولیس کے مطابق ٹرک کے اوپر طیارے کو رکھ کر لے جایا جارہا تھا ، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں