علی ظفر ’طیفا ان ٹربل‘ کے بعد غائب کیوں ہوئے

گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے جتنا کر سکتا ہوں ضرور کروں گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں فلم طیفا ان ٹربل کے بعد اسکرین سے غائب ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ میں جلدی جلدی کوئی کام نہیں کرسکتا، مجھے کوئی چیز بنانے میں وقت لگتا ہے کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ میرا کام دیکھنے اورسننے والوں کو معیاری لگے ویسے اس وقت ’طیفا ان ٹربل 2‘ پرکام ہورہا ہے
علی ظفر نے کہا کہ گانے کا اپنا لطف ہے اور اداکاری کا مزا الگ ہے لیکن موسیقی میرا جنون ہے اور اس میں بہت وقت لگتا ہے ، اس لئے سال میں ایک ہی فلم میں کام کرتا ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اپنے اسٹوڈیو کے ذریعے نئے فنکاروں کو آگے بڑھنے کا موقع دوں، اس کی واضح مثال حالیہ ریلیز کئے گئے 2 گانے ہیں جن میں 2 نئی خواتین گلوکاراؤں کو متعارف کرایا گیا اور دونوں ہی گانے بہت وائرل ہوئے ہیں