چین: ونگ سوٹ جمپنگ ورلڈ کپ، آسٹریلوی فلائر فاتح

چین میں ونگ سوٹ جمپنگ ورلڈ کپ آسٹریلوی فلائر اسکاٹ پیٹرسن نے اپنے نام کرلی۔

چین کے صوبے یونان میں مختلف ممالک کے خطروں کے کھلاڑیوں نے ونگ سوٹ پہن کر آسمان کی بلندیوں پر ریس لگانے سمیت حیرت انگیز کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔

ونگ سوٹ کے دلچسپ مقابلوں میں چین سمیت امریکا، فرانس، اٹلی، آسٹریلیا و دیگر ممالک کے پندرہ ونگ سوٹ جمپرز نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز مقابلے کے دوران خطروں کے کھلاڑیوں نے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچ کر ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی اور ونگ سوٹ کے ذریعے اُڑان بھرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔

آسٹریلیا کے ونگ سوٹ جمپراسکاٹ پیٹرسن پہلے، فرانس کے ونسنٹ کوٹے دوسرے جبکہ امریکا کے پیٹرک واکر تیسرے نمبر پر رہے