SSBکپ قائد اعظم باسکٹ بال ایک روزہ ٹورنامنٹ آج کھیلا جائیگا

بانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو باسکٹ بال کھلاڑیوں کا خراج عقیدت
اختتامی تقریب میں پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے صدر سید مخدوم علی ریاض پروجیکٹ ڈائریکٹر شحر زاد جمالی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒیوم پیدائش کے موقع پر سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ایک روزہ ” SSBکپ قائد اعظم باسکٹ بال ٹورنامنٹ “(آج) مورخہ 25دسمبر 2019ءکو کھیلا جائیگا ،ساڑھے آٹھ بجے شپ منعقدہ اختتامی تقریب میں پاکستان آمریکن کلچرل سینٹر کے صدر سید مخدوم علی ریاض اورPACCکی پروجیکٹ ڈائریکٹر شحر زاد جمالی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے اور قائد آعظم محمد علی جناح ؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے تقریب میں شہر کراچی کی کھیلوں سے وابستہ ممتاز شخصیات بھی شرکت کریں گے ۔