مددگار 15 پولیس کی بر وقت کاروائی، ملزم گرفتار                                            

کراچی:  پولیس مددگار 15 پر موصول ہونے والی کال کے پیش نظر تھانہ سچل کی حدود میں واقع سپارکو روڈ نزد ڈاؤ ہسپتال پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی اطلاع متعلقہ پولیس پارٹی کو دی گئی۔ ڈیوٹی پر موجود ASIرضا محمد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر ڈکیت ساجد کھوکھر ولد ساجن کھوکھر کو گرفتار کر لیااور اسکے قبضے سے ایک عدد30 بورپستول،02 موبائل فونز، موٹر سائیکل اوردو عدد پرس بر آمد کر لئے۔     ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروس ڈویژن مقصود احمد نے مددگار 15پولیس کی کامیاب کاروائی پرمذکورہ پولیس پارٹی کو شاباش دی۔