لیاقت باغ راولپنڈی کا جلسہ نیازی حکومت کے ہوش اُڑا دے گا، جلسے کی اجازت اور ٹرین کی بکنگ نہ کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے : پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ، جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر، سیکریٹری اطلاعات جانی میمن

شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کا قافلہ جاوید شیخ، چوہدری اصغر آرائیں اور جانی میمن کی قیادت میں راولپنڈی روانہ ہوگا
پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر اور سیکریٹری اطلاعات جانی میمن کا نیازی حکومت کے آمرانہ اقدامات کی مذمت
کراچی  : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کا قافلہ (آج) مورخہ 25دسمبر2019ءبروز بدھ 8بجے شب پیپلز سیکریٹریٹ سے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں اور سیکریٹری اطلاعات جانی میمن کی قیادت میں شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگا ،ڈسٹرکٹ کورنگی کی تمام سٹی ایریاز کے عہدیداران و کارکنان بسوں ،کاروں کے قافلے کی صورت میں پیپلز سیکریٹریٹ کراچی سے روانہ ہونگے ۔پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی دسٹرکٹ کورنگی کے کارکنان کے قافلے کو رخصت کرینگے ۔

دریں اثناءبرسی کے انتظامات کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کی سٹی ایریا ز کا اجلاس صدر جاوید شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن اور سٹی ایریاز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز ،سیکریٹری انفارمیشن کے علاوہ جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہاکہ شہید رانی کی برسی پر یادر گار شہداءلیاقت باغ پر ہونے والے جلسہ عام نے نیازی حکومت کے ہوش اُڑا کر رکھ دیئے جلسے کی اجازت نہ دینا اور ٹرین کی بکنگ نہ کرنا نیازی حکومت کا آمرانہ اقدام قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدیداروں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہر آمر کا مقابلہ کرتی رہی ہے ہم سلیکٹڈ حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ملک بھر سے جیالے چیئر مین بلاول بھٹو کی کال پر 27دسمبر کو ہر صورت میں لیاقت باغ راولپنڈی حاضر ہونگے،آمرانہ ہتھکنڈے جیالوں کے قدم نہیں روک سکتے ۔