بلدیہ ملیر کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہماری ترجیحات ہیں : جان محمد بلوچ

کراچی : چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہاہے کہ بلدیہ ملیر میں بسنے والے باشندوں کو روزمرّہ بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بناکر اُن کا معیارِ زندگی بہتر سے بہترین بنانا اور بلدیہ ملیر کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہماری ترجیحات ہیں اِس مقصد کی تکمیل کےلئے محکمہ عمارات وشاہرات کلیدی کردار اداکررہا ہے ،بلدیہ ملیر کی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں،ترقیاتی کاموں میں سیوریج، پانی اور روڈکے منصوبوں پر خاص توجہ دے رہے ہیں ، کونسل اراکین پر مشتمل کمیٹی اپنی نگرانی میں ترقیاتی کام مقررہ وقت پرمکمل کرانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ، بلدیہ ملیر میں جامع پلاننگ اور عوام کی سفارشات کی روشنی میںترقیاتی منصوبے تشکےل دےئے جارہے ہےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر صفدر علی بگھیو کے ہمراہ یوسی 10 داﺅد گوٹھ جامع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ماربل ٹائل کے نصب کے کام کا جائزہ لے رہے ہیں ۔اس موقع پر یوسی کونسلر شعیب بلوچ،سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

یوسی کے بلدیاتی نمائندوں کی دعوت پر چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے علاقے کا دورہ کیا اور عوام کے مسائل سنے، علاقے کی عوام نے چیئرمین بلدیہ ملیر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزرگاہوں پر روشنی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چیئر مین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گزرگاہوں پر نصب اسٹریٹ لائٹس کی درستگی و تبدیلی کو یقینی بنایا جائے، بلدیہ ملیرمیں شاہراہوں کی تعمیرات کے لیے مزید اسکیمیں بنائی جائیں۔ یوسی چیئرمین اور علاقہ معززین نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور بلخصوص مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ٹائل کی تنصیب پر چیئر مین بلدیہ ملیر سے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے تشکر کا اظہار بھی کیا ۔