شہدائے میلاد مصطفیﷺ کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا‘ علماء و مشائخ

کراچی: ممتاز علماءکرام ومشائخ عظام نے کہا ہے کہ شہدائے میلاد مصطفیﷺ نے حالت نماز میں شہادت  کی سعادت حاصل کرکے سید شہدائے الشہداءکے پیغام کو زندہ رکھا ہے کہ دین مصطفیﷺ پر جان تو قربان کی جاسکتی ہے لیکن توہین رسالت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام14 واں سالانہ عرس مبارک شہید میلاد مصطفیﷺ شہید حاجی حنیف بلو،شہدا ءکا نفر نس و غو ثیہ کا نفر نس اور شہدا  کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے خلفائے راشدیک چوک کھارادر میں سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، علامہ سید مظفر حسین شاہ، حاجی محمد حنیف طیب، ثروت اعجاز قادری، ڈاکٹر فاروق ستار، علامہ اشرف گورمانی ڈ اکڑ فا رو ق ستا ر نے خطاب کرتے ہوئے کہا، قبل ازیں تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے صدر حج وعمرہ کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد حنیف بلو، سید محمد علی شاہ، عبدالقادر نورانی، محمد علی قریشی، سلیم عطاری نے بھی خطاب کیا، جبکہ نظامت کے فرائض سید سمیع اللہ حسینی نے انجام دئےے۔ جبکہ ممتاز ثنا خوانوں سید فرقان قادری، الحاج فرحان قادری، نبیل قادری، محمد فتانی، محمد علی قادری نے ثناءخوانی کی۔ علامہ حامد سعید شاہ کاظمی نے کہا کہ حکومت سندھ نے سانحہ نشتر پارک کی تحقیقات کےلئے عدالتی کمیشن ضرور بنایا لیکن اس کمیشن کی مدت میں حکومت نے توسیع نہ کرکے شہدائے میلاد مصطفی کے دھماکوں میں ملوث اصل ملزمان کو تاحال سامنے نہیں لایا جاسکا۔ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ شہید حاجی حنیف بلو سچے عاشق رسول اور میلاد مناتے ہوئے حالت نماز میں شہید ہوئے ہیں، علماءاہلسنت اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہدائے میلاد مصطفی ﷺکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔ قبل ازیں حاجی محمد حنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا حج وعمرہ کے زائرین کی بے لوث خدمت پر عید میلاد النبی والے روز حاجی محمد حنیف بلو کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ عاشق رسول دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ نشتر پارک غلامان رسول کےخلاف قومی اور بین الاقوامی سازش کے باعث پیش آیا۔ لیکن اس سانحہ کے نتیجے میں عاشقان مصطفی کے جوش وجذبے کو سرد نہیں کیا جاسکااور تا قیامت سرکار دو عالم کا میلاد منایا جاتا رہے گا۔علا وہ از محمد عا طف حنیف بلو نے کہا کہ حکو مت سند ھ فو ر ی طو ر نشتر پا ر ک میں شہد ائے میلا د مصطفی ﷺ کی یا د مینا ر کی بنیا د ر کھے جس سے شہد ا کی یا د تا زہ رہے ا س کے علا وہ کا نفر نس میں ضیا اللہ سیا لو ی، عا صم بلو ، نو ید بلو،طا ر ق،ا لیا س کاکا،بلال یو سف،عد یل یو سف،عبد الحبیب بر کا تی،فا رو ق بر کا تی،ا سلم،بلال،کا شف سعیدی و دیگر نے بڑی تعد اد میں شر کت کی۔