کمشنر کراچی کے دفتر میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد : مسیحی برادری کے مذہبی رہنماﺅں کی شرکت

پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے دعا مانگی گئی، ملک کے لئے مسیحی برادری کی خدمات کو خراج تحسین
 مسیحی برادری کی ملک کے لئے خد خدمات قابل قدر ہیں، کمشنر کراچی افتخار شالوانی
کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں : کمشنر کراچی
کراچی  :  کمشنر کراچی کے دفتر میں کرسمس کے سلسلہ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بشپ کونسل کے ارکان کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا۔ اس موقع پر بشپ کونسل کے ارکان بھی تقریب میں مو جو د تھے کمشنر نے مسیحی مذہبی رہمناﺅں اور ملک کے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ۔ انھوں نے مسیحی برادری کی ملک کے لئے خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا انھوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کے استحکام اور ترقی کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔