پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی گرفتاری والے عمل کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر  : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی گرفتاری والے عمل کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت ضلعی صدر خورشید احمد میرانی ،محمد اعظم خان ، سعید مغل، الہہ داد بوزدار ، عارف درانی ، گل حسن کھوسہ و ذیلی تنظیموں کے رہنماﺅں سمیت تعلقہ سکھر اور روہڑی کے عہدے داروں کے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور مذمتی بینر ز اور پلے کارڈ اٹھا کر گرفتاری والے عمل اور نیب گردی کے خلاف نعریبازی کی اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ عمران نیاز ی اور اسکے نااہل وزراءکے دن گنے جا چکے ہیں جلد وہ اپنے گھر جائینگے ،مرکزی قائد احسن اقبال کی گرفتاری نیب اور نیازی گٹھ جوڑاور سیاسی انتقامی کاروائی ہے۔

جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پی ٹی آئی حکومت نیب کی آڑ لیکر مخالفین کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ، پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں پر عمران خان اور انکے نااہل وزراءاپنی ناکامی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی ناکام سیاسی جماعت ثابت ہوئی ہے پاکستان کی باشعور عوام پی ٹی آئی کے نااہل وزیر اعظم عمران خان اور انکے وزراءکے جھانسے میں نہیں آئیگی ،رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال کو سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے ن لیگ گرفتاریوں سے ڈرنے اور جھکنے والی جماعت نہیںہے ، مخالفین چاہئے جتنا غیر قانونی ، غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر لے ن لیگ کی قیادت سمیت ن لیگ کا ہر ایک کارکنان مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔مظاہرین نے بالا حکام سے احسن اقبال کی گرفتاری کا نوٹس لیکر فی الفور انکی رہائی کا مطالبہکرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ اگر پارٹی قیادت کے خلاف جھوٹے ہتھکنڈے بند نہ کئے گئے مجبوراً ن لیگی کارکنان سڑکوں پرنکل آئینگے۔