حکومت کا اپوزیشن کے خلاف ہر اقدام غیر قانونی ہے : رحمت خان وردگ مرکزی صدر تحریک استقلال

لاہور : مرکزی صدر تحریک استقلال رحمت خان وردگ  نے کہا ہے کہ ملزم پر جب تک جرم ثابت نہ ہو اس سے پہلے گرفتاری غیر قانونی ہوتی ہے۔ کیا شوگر ملوں میں کسانوں کو عدم ادائیگی کا معاملہ صرف صوبہ سندھ کا ہے؟  کسانوں کو گنے کی سبسڈی کی عدم ادائیگی کا معاملہ پنجاب کی شوگر ملوں کا بھی ہے۔  جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں کسانوں کو ادائیگی کرنے کا تحریری وعدہ کیا تھا۔ جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں وعدہ کرنے کے باوجود کسانوں کو ادائیگی نہیں کی۔