گرین لائن کے حوالہ سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔ ترجمان گورنرہاﺅس

کراچی :  ترجمان گورنرہاﺅس نے گورنرسندھ کے حوالہ سے چلنے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گرین لائن منصوبہ کا افتتاح 7 فروری کو ہوگا ۔ گورنرسندھ نے پیر کے روز شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں زیر تعمیر 6 فلائی اوورز ،نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ، بنارس سے لولین برج، تک کے منصوبے 7 فروری تک مکمل ہو جائیں گے چونکہ تکمیل ہونے والے زیادہ تر منصوبے گرین لائن منصوبہ سے متصل ہیں اس لئے یہ تاثر لیا گیا کہ گرین لائن منصوبہ مکمل ہوگیا ہے لہذا گرین لائن کے حوالہ سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔