اشرف غنی دوسری بار صدارتی الیکشن میں کامیاب قرار

اشرف غنی دوسری بار صدارتی الیکشن میں کامیاب قرارافغان میڈیا کے مطابق افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔افغان الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی نے مجموعی طور پر کاسٹ ووٹوں میں سے 50فیصد حاصل کیےجبکہ عبداللہ عبداللہ 39فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اس طرح اشرف غنی دوسری بار صدارتی الیکشن میں کامیاب قرار پائے۔عبداللہ عبداللہ نے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اشرف غنی کو سپورٹ کیا۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات میں 95لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا تھا جبکہ 5ہزار373 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے تاہم سکیورٹی کے پیش نظر 450 پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنا پڑا تھا۔ پورے ملک میں 70 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ انتخابات میں کل 13 امیدوار میدان میں تھے۔دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوران 64 مقامات پر حملوں کا دعویٰ کیا تھاجس کے دوران 30 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 40افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئےتھے۔