آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری، جاوید لطیف کو نیب نے دوبارہ طلب کرلیا ویب ڈیسک 24 دسمبر 2019

آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری، جاوید لطیف کو نیب نے دوبارہ طلب کرلیا
ویب ڈیسک 24 دسمبر 2019تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کو یکم جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ طلب کیا گیا۔ انور لطیف، منور لطیف اور امجد لطیف بھی نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اختر لطیف، جاوید لطیف کے بیٹے احسن لطیف کو بھی طلب کیا ہے، جاویدلطیف سمیت دیگر 7افراد کو 2مرتبہ کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے، نیب لاہور نے پہلا نوٹس 12دسمبر، دوسرا نوٹس 18 دسمبر کو جاری کیا، جاویدلطیف 23 دسمبر کو اپنے کونسل کے ساتھ پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جاوید لطیف نے اپنے اور اہلخانہ کے 7 ارکین کی جانب سے جواب جمع کرایا، کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ثناور منظور نے دیگر دستاویز ساتھ لانے کو کہا ہے، میاں جاوید لطیف اور ان کی فیملی کو اثاثہ جات فارم بھی دیا گیا ہے، تمام افراد کو یکم جنوری کو پرفامہ مکمل کرکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہےجاوید لطیف اور ان کے بھائیوں نے فیصل آباد روڈ پر اس اراضی پر ڈیرہ بھی تعمیر کر لیا تھا، جب کہ اراضی کے اصل مالک محمد اسلم نے اس فراڈ کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو اپیل کی