دیوہیکل برف کا ٹکڑا گاڑی کی ونڈ اسکرین سے جا ٹکرایا

دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں جس میں کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تاہم بعض اوقات ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

برطانیہ کی کاؤنٹی واروکشائرکی سڑک پر ایساہی ایک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب ایک ٹرک سے اُڑنے والا دیوہیکل برف کا ٹکڑا مخالف سمت سے آتی کار کی ونڈ اسکرین سے جا ٹکرایا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔