کولمبیا میں چینی لالٹین فیسٹول

کولمبیا میں لالٹین شو سے شہر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔

جی ہاں، کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں پہلی بار منعقد ہونے والے اس لالٹین فیسٹیول میں بوٹینیکل گارڈن کو چین کے تعاون سے تیار کردہ مختلف اشکال کی470 دیوہیکل رنگ برنگی لالٹینوں سے سجایا گیاہے۔

مختلف اشکال کی خوبصورت لالٹینو ں نے نہ صرف گارڈن کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا۔

واضح رہے کہ یہ میلہ جنوری 2020 تک جاری رہے گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے