سال کا مختصر ترین دن، ہزاروں افراد کا اسٹون ہیج پر جشن

سال کے مختصر ترین دن کا جشن منانے کے لیے ہزاروں افراد تاریخی یادگار Stonehenge پہنچے، اور اس منظر کو خوب انجوائے کیا۔
دنیا بھر میں گذشتہ روز سال کا مختصر ترین دن مختلف انداز میں منایا گیا، جہاں کچھ لوگوں نے ٹھنڈے موسم میں سورج کی شعاعوں کا مزا لوٹنے بیچ کا رُخ کیا، اور اس دن کا جشن مناتے نظر آئے۔

ایسا ہی ایک نظارہ برطانیہ کی تاریخی یادگار Stonehenge پر بھی دیکھنے کو ملاجہاں موسمِ سرما کے اس انقلابِ شمسی کو دیکھنے ہزاروں افراد اس جگہ پہنچے۔

ہر سال کی طرح رواں سال بھی اس مقام پر ہزاروں افراد سورج نکلنے اور سحر پھوٹنے کا نظارہ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے اور خوب جشن منایا۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر بروز اتوار رواں سال کا مختصر ترین دن تھا۔