بیلجئیم:کرسمس کے حوالے سے شاندار پریڈ کا انعقاد

بیلجئیم میں کرسمس کے حوالے سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں برقی قمقموں سے سجے ٹریکٹر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس کرسمس پریڈ میں درجنوں ٹریکٹر ڈرائیور نے شرکت کی اور اپنے ٹریکٹرز کو رنگ برنگی لائٹس سے سجایا اور شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا ۔

یوں جگمگ کرتے ٹریکٹر ز کی اس پریڈ کو شہریوں نے خوب انجوائے کیا۔