فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی تبدیلی و مرمت کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے : چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان

کراچی : بلدیہ غربی کی حدود میں بلدےاتی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے جامعہ حکمت عملی سے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ہر منصوبہ کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی عادت کو اپنایا جائے ان خیا لات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ فراہمی آب کیلئے ڈالی جانے والی لائن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ معززین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے علاقہ معززین نے چیئرمین بلدیہ غربی اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ مکین فراہمی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے پر بے حد ممنون و مشکور ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کےلئے بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہے بلدیہ غربی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت فراہمی و نکاسی آب کی چھوٹی بڑی لائنوں کی تبدیلی اور مرمت کا کام انتہائی برق رفتاری سے جاری ہے محدود وسائل کی وجہ سے انتظامیہ کو دشواریوں کا سامنا ہے مگر انتظامیہ نے ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جبکہ موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی تبدیلی و مرمت کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کےلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔