کراچی اور لاڑکانہ میں میگا پروجیکٹ شروع کررہے ہیں، لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا آئندہ ماہ افتتاح کرایا جائے گا : جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی :  صوبائی وزیر  برائے صنعت، تجارت و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ بہت جلد لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا افتتاح ہونے جا رہا ہے جبکہ کراچی کے فیکٹریوں کی زہریلی آلودگی کے خاتمہ کے لیے میگا پروحیکٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اس پروجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے محکمہ کے افسران کو  سخت ہدایات جاری کی ہیں ۔ یہ بات انہوں نے آج محکمہ صنعت، تجارت کے افسران کے ساتھ منعقد ہونے  والے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت نسیم الغنی سھتو، ایم ڈی سندہ اسمال انڈسٹریز ثروت فھیم،  ایڈیشنل سیکریٹری ریاض سھتو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں لاڑکانہ انڈسٹریل زون اور کراچی میں صنعتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے ایفولینٹ کمبائینڈ ٹریٹمنٹ پلانٹ میگا منصوبوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کے فیکٹریوں کی آلودگی کے خاتمہ کے لیے 3.65 بلین روپیہ کی لاگت سے ( ایفیولینٹ کمبائینڈ ٹریٹمنٹ پلانٹ میگا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جبکہ لاڑکانہ کی عوام کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کا ایک اور تحفہ لاڑکانہ انڈسٹریل زون ہے جو آئندہ ماہ میں مکمل ہوجائے گا اس موقع پر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا جنوری میں افتتاح کیا جائے گا لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا افتتاح پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ انڈسٹریل زون لاڑکانہ کی عوام کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کا ایک اور میگا پروجیکٹ ہوگا جبکہ لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا 90% کام مکمل ہوگیا ہے  یے میگا پروجیکٹ صنعتکاروں اور لاڑکانہ سمیت گردنواح کے لوگوں کے لیے کاروبار حب ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر سندہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے جبکہ سندہ میں اپوزیشن کا کردار الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔