وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی اسپورٹس جرنلسٹ ڈے کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرنے والے صحافی اپنا کردار بخوبی و احسن انداز میں ادا کررہے ہیں،

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی اسپورٹس جرنلسٹ ڈے کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرنے والے صحافی اپنا کردار بخوبی و احسن انداز میں ادا کررہے ہیں، ان کی خبروں سے کھیلوں کو فروغ ملنے کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کو تقویت ملتی ہے، کھیلوں سے متعلق صحافی اپنے تجزیوں اور رپورٹنگ کے ذریعے نوجوانوں کو تفریح مہیا کرتے ہیں،صحت مند سرگرمیوں کے لیے کھیلوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا قابل تعریف ہے، واْضح رہے کہ پیرس اولمپک 1924 کے دوران 2 جولائی کو باکسنگ رنگ میں کھیلوں

کے صحافیوں کی تنظیم اے آئی پی ایس کی بنیاد رکھی گئی، اسی مناسبت سے2 جولائی 1970 کو ہر سال اسپورٹس جرنلسٹس کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد دنیا بھر میں اسپورٹس جرنلزم کی اہمت کو اجاگر کرنا تھا، رواں سال عالمی تنظیم کے 100ویں یوم تاسیس کے ساتھ اسپورٹس جرنلسٹس کا عالمی دن بھی منایا جارہا ہے، اس وقت کے 2 سو ممالک میں اےئی پی ایس کے ممبران کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے جبکہ پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن عالمی تنظیم سے الحاق شدہ ہے۔