پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہمارا قائد تقریبات کا آغاز

پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہمارا قائد تقریبات کا آغاز۔اس سلسلے میں تقریبات 21 دسمبر سے 26 دسمبر تک منعقد کی جارہی ہیں جن کا بنیادی مقصد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ان کی خدمات کو یاد کرنا اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے یاد رہے کہ کراچی ہی قائداعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش ہے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی برس گزارے تعلیم حاصل کی اور وفات کے بعد انہیں کراچی میں ہی سپرد خاک کیا گیا ۔کراچی کے مختلف مقامات پر جہاں انہوں نے وقت گزارا یا جو جگہ ہے ان کے ساتھ منسوب ہیں وہاں پر یہ خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ۔تقریبات کے شرکاء کا جوش و خروش دیدنی ہے اور وہ اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نہایت خوشی اور سکون محسوس کر رہے ہیں۔