کمشنرکراچی اسپورٹس فیسٹیول سائیکل ریس کا انعقاد

کمشنرکراچی اسپورٹس فیسٹیول
سائیکل ریس کا انعقاد
مزار قائد سے شروع ہوئ اور براستہ شاہراہ فیصل ائر پورٹ اسٹار گیٹ کمشنرکراچی دفتر اختتام پذیر ہوئ
پہلی پوزیشن بلال بلوچ دوسری پوزیشن عزیر وسیم تیسری پوزیشن زکریا بلوچ اور چوتھی پوزیشن ہاشم بلوچ نے حاصل کی۔
کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے کمشنر نے کہا کہ کراچی کے لئے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے کمشنر کراچی فیسٹیول کا اج اختتام ہو رہا ہے۔ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو مثبت

سرگرمیوں اور صحتمند تفریح کے مواقع فراہم کرنے کی حکومت سندھ کی کوششوں میں مدد فراہم کرنا ہے۔انھون نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نوجوانوں کو کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے ہر ممکنہ مواقع فراہم کر نے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی

انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کراچی انتظامیہ کی کوششیں جاری رہیں گی کوشش کی جاے گی کہ اگست ستمبر میں اس سے بہتر انداز میں اسپورٹس فیسٹیول منعقد ہو ۔دیگر عوامی پسند کے کھیلوں کو بھی شامل کیا جاے گا پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20 ہزار دوسری پوزیشن والے کو 15 ہزار تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار اور چوتھی پوزیشن والے کو 5 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا