ماہرہ خان کی منشا اور جبران کیلئے نیک تمنائیں

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز منگنی کرنے والے سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے
دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دونوں کو بے شمار مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں وہیں معروف شخصیات بھی جوڑے کو اپنے اپنے انداز میں مبارکباد دے رہے ہیں
منشا پاشا کا شمار پاکستان کی باصلاحت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیا اور ساتھ ہی فلم ‘چلے تھے ساتھ’ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

جبران ناصر سیاسی و سماجی کارکن ہیں ساتھ ہی وہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھی حصہ لے چکے ہیں