حارث رؤف نے 5 وکٹیں لینے والی گیند بھارتی کو کیوں دی؟

آسٹریلوی ٹی 20 لیگ ’بیگ بیش‘ میں اپنی اسپیڈ کا جادو جگانے والے حارث رؤف نے وہ گیند جس سے انہوں نے 5 وکٹیں لی تھیں ایک بھارتی پنجابی کو دے کر سب کے دل جیت لیے
میچ کے بعد بات کرتے ہوئے جب حارث سے پوچھا گیا کہ انہوں نے یہ گیند کس کو اورکیوں دی تو حارث رؤف نے بتایا کہ جب وہ میچ کے لیے میدان میں پہنچے تو گراؤنڈ میں موجود ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ وہ کہاں سے ہیں؟
یاد رہے کہ کرکٹ میں عام طور پر پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے پر وہی گیند بولر اپنے پاس نشانی کے طور پر رکھ لیتے ہیں لیکن حارث نے ایسا نہیں کیا اور گیند وہاں گراؤنڈ میں موجود ایک بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے شخص کو دے دی۔