پاکستان کی ICC ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن

پاکستان کی ICC ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن
پاکستان سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو کراچی ٹیسٹ کی فتح کے 60 پوائنٹس ملے ہیں جس کے بعد پاکستان 80 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی
دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف شکست کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی جبکہ پاکستان کی رینکنگ میں بھی ایک درجے بہتری آئی
پاکستان رینکنگ میں آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آگیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں بھارت پہلے آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے