نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس : نیب احسن اقبال کو طلب کر لیا

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو پیر کی صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،گزشتہ برس نیب نے اعلان کیا تھا کہ وہ نارووال میں قائم نیشنل اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہا ہے۔44 ایکڑ زمین پر قائم اس پراجیکٹ کا افتتاح سابق صدر ممنون حسین نے کیا تھا۔ اس پر تقریباً 6 ارب روپے لاگت آئی تھی۔نیب کے حکام نے کہا تھا کہ یہ اسپورٹس کمپلیکس جس جگہ قائم کیا گیا وہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے جس کی وجہ سے اس جگہ کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق رہے گا۔
چیئرمین نیب نے ڈی جی راولپنڈی کو ہدایت کی تھی کہ وہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائرکٹر جنرل اختر نواز گنجیرہ کے بارے میں بھی تحقیقات کرے۔ان پر الزام تھا کہ انہیں اس وقت پورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائرکتر مقرر کیا گیا تھا جب وہ اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی کے عہدے پر کام کر رہے تھے