افغانستان سے داعش کے 700 دہشت گرد گرفتار

افغانستان سے داعش کے 700 دہشت گرد گرفتارتفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے بتایا ہے کہ اس نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران ملک کے مشرقی علاقوں میں داعش کے 700 شدت پسندوں اور ان کے اہل خانہ کو حراست میں لیا گیاہے، گرفتار کیے گئے زیادہ تر

افراد کا تعلق پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے ہے۔

گزشتہ روز افغان سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں کم از کم 75 خواتین اور 159 بچے شامل ہیںجس میں زیادہ تعداد غیر ملکیوں کی ہے۔

سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے ہے۔

افغان عہدیدار نے مزید بتایا کہ گرفتارعسکریت پسندوں میں 277 غیر ملکی ہیں۔

ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں افغانستان کے لیے امریکا کے امن مندوب زلمے خلیل زاد نے رواں ماہ کے شروع میں لکھا تھا کہ مشرقی افغانستان میں داعش کو امریکی، افغان فورسز اور طالبان نے کارروائیوں میں کمزور کردیا ہے۔