بھارت میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے، او آئی سی اعلامیہ

بھارت میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے، او آئی سی اعلامیہتفصیلات کے مطابق او آئی سی سیکریٹریٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو متاثرکرنے والی پیشرفت پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے او آئی سی کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کیس اور حالیہ حالات پر سخت تشویش ہے۔

عالمی کنونشنز اقلیتوں کے بلاامتیاز حقوق کی ضمانت دیتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے۔

او آئی سی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہیں، اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں پر عملدرآمد کی بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کیخلاف ورزی سے باز آنا چاہئے۔

مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنے اور بابری مسجد سے متعلق فیصلے پر تحفظا ت ہیں، اصولوں کے برخلاف کوئی بھی عمل کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے، اس عمل سے پورے خطے میں امن وسلامتی پر شدید اثرات پیدا ہوسکتے ہیں۔