مستحق اور نادار افراد کو راشن کی خریداری کے لیے وزیر اعظم کا زبردست قدم

تفصیلات کے مطابق غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی سہولت کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی، وزیر اعظم نے معیشت میں بہتری کے ثمرات نچلے طبقے تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مستحق اور نادار افراد کو راشن کی خریداری کے لیے حکومت کی جانب سے رقم کی ادائیگی کی جائے گی، وزیر اعظم نے احساس پروگرام کی سربراہ کو اس سلسلے میں خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کو ضروری راشن کی خریداری کے لیے رقم ادا کی جائے گی، جس سے کم از کم آٹے کا 20 کلو تھیلا، 3 کلو گھی اور 5 کلو چینی دستیاب ہو سکے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مستحق افراد تک رقوم کی ادائیگی شفاف طریقے سے کی جائے۔ ذرایع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل درآمد فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے