میئر عبدالروف غوری نے کہا کہ کے میرپورخاص کے شہریوں کو پینے کے پانی اور ضروریات کے لیے میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں .


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
میئر عبدالروف غوری نے کہا کہ کے میرپورخاص کے شہریوں کو پینے کے پانی اور ضروریات کے لیے میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف واٹر سپلائی پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا

انہوں نے مزید کہا کہ میرپور مائنرواٹر سپلائی کی مین لائن کی پانی کی سپلائی کے لیے 125 انچ کا پمپ لگا

کرسپلائی کو بہتر کرنے کے لیے اچھے اقدامات کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ125انچ ٹر بائن پمپ لگانے کے بعد12 انچ اور 6انچ کی لاٸن ملا کر شہر میں پانی کی سپلائی کو بہتر سے بہتر کرنے کے کیے لیے کوششیں جاری ہیں مئیر عبدالرؤف غوری نے دورے کے دوران واٹر سپلائی انچارج پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ جہاں کہیں بھی وہ واٹر سپلائی کی مین لائن ہے یا پائپ لائنوں کی لیکج وغیرہ ہیں فورا درست کروائی جائیں تاکہ لوگوں کی تکالیف اور مشکلات کم ہو سکیں *
========================

بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔

بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد امریکا میں رُک گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی تھی۔