پاکستانی معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ اور اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کا نیا فوٹو شوٹ

پاکستانی معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ اور اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

ہانیہ اور فہد مصطفیٰ جَلد ہی ٹی وی اسکرین پر رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے آنے والے نئے پروجیکٹس کا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جس کا نام ’کبھی میں کبھی تم‘ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس ڈرامے کے ذریعے فہد مصطفیٰ ٹی وی اسکرین پر ایک دہائی تک دور رہنے کے بعد واپس آ رہے ہیں۔

اسی پروجیکٹ کی تشہیر میں آج کل یہ جوڑا مصروف ہے جس کے لیے ہانیہ اور فہد مصطفیٰ نے ایک نجی جریدے کے لیے اپنا فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے۔
ہانیہ اور فہد کا یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں دونوں فنکاروں کو ولایتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ ہانیہ اور فہد مصطفیٰ کا یہ فوٹو شوٹ اس جوڑی کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔