عید الاضحی کی مناسبت سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں غیر ملکی طلباء و طالبات کے اعزاز میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

لاہور (جنرل رپورٹر) عید الاضحی کی مناسبت سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں غیر ملکی طلباء و طالبات کے اعزاز میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ناصرحیات نے خصوصی شرکت کی جبکہ تمام ڈینز،رجسٹرار محمد آصف،ٹرثیرر

عمران بابر، سینئر وارڈن پروفیسرڈاکٹرمحمد مشتاق،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز،پی آر او شاہدہ نذیر اورغیر ملکی طلباء و طالبات شریک ہوئے۔طلباء نے وائس چانسلر،فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔