فہد مصطفیٰ بھی حارث رؤف کی حمایت میں بول پڑے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ بھی فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے پر کرکٹر حارث رؤف کی حمایت میں بول پڑے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حارث رؤف کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلوریڈا میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ سب کی فیملی کا احترام کیا جانا چاہیے کسی بھی صورت میں حدود کو پار نہیں کیا جانا چاہیے۔