حارث روف فلوریڈا میں گرفتار ہوتے ہوتے بچے تصویر بنوانے کی درخواست پر ایک فین کے ساتھ تکرار تنازع گالی تک جا پہنچا اور حارث روف مارنے کے لئے دوڑے


حارث روف فلوریڈا میں گرفتار ہوتے ہوتے بچے
تصویر بنوانے کی درخواست پر ایک فین کے ساتھ تکرار
تنازع گالی تک جا پہنچا اور حارث روف مارنے کے لئے دوڑے
دوسرے لوگوں نے حارث روف کو پکڑ لیا اگر وہ ایک ہاتھ بھی مار دیتے تو پولیس کیس بن جاتا
حارث روف اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے ۔
شائقین کھیل پر تنقید کرسکتے ہیں مگر فیملی پر بات آئے گی تو برداشت نہیں کروں گا ۔ حارث روف
میں نے یہ وڈیو وائرل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب وائرل ہوگئی تو جواب دوں گا
پیشہ کوئی بھی ہو فیملی کا احترام ضروری ہے حارث روف
سنٹرل کنٹریکٹ اور فیملی ساتھ رکھنے کے لئے ٹیم نے بورڈ کو بلیک میل کیا۔ ٹیم نیٹ پریکٹس بھی چھوڑ رکھی تھی ۔

Haris Rauf addresses his heated argument with a fan: “I chose not to bring this to social media, but now that the video is out, I must address it. As public figures, we accept all kinds of feedback. However, when it concerns my parents and family, I will respond accordingly. Respect towards people and their families is crucial, regardless of profession.”

#HarisRauf
=================
حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ میں نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال پر بات کرنا ضروری ہے۔

حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ

حارث رؤف نے کہا کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، فین ہمارے اوپر ہمیں حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں، لیکن جب بات میرے والدین اور میری فیملی کی آئے گی، تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ لوگوں اور ان کی فیلمی کو احترام دینا ضروری ہے، خواہ ان کا پیشہ کچھ بھی ہو۔

واضح رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو بنانے کے لیے تکرار ہوئی۔

حارث اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے کہ مبینہ طورپر فین نے انہیں گالی دی، جس پر حارث اسے مارنے کےلیے دوڑے، اہلیہ اور دیگر فینز نے بیچ بچاؤ کروادیا۔
====================

فین کے ساتھ جھڑپ، ساتھی کرکٹرز حارث روف کے حق میں بول پڑے

فلوریڈا میں مداح کے ساتھ جھڑپ کے معاملے پر حارث رؤف کے حق میں پاکستانی کرکٹرز کے بیانات سامنے آگئے۔

محمد حفیظ، شان مسعود، شاداب خان، جنید خان اور حسن علی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی حارث رؤف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور نامناسب الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی حارث رؤف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فینز کو کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کا احترام کرنا چاہیے، پلیئرز کی ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی کی حدود کا احترام لازم ہے۔

حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا

فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ میں نے حارث رؤف کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی، فینز سے کہوں گا کہ تنقید حق ہے، مگر تنقید جائز طریقے سے کی جائے، پلیئرز کے ساتھ احترام اور ان کی فیملی کا لحاظ کیا جائے، ہم سب پاکستان کرکٹ کی بہتری کے خواہشمند ہیں۔

جنید خان نے موقف اختیار کیا کہ تنقید سب کا حق ہے مگر گالی دینا اور ذاتی زندگی میں مداخلت کسی کا حق نہیں۔

دوسری طرف شان مسعود نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ نا مناسب زبان کا استعمال قابل مذمت ہے۔

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ تنقید فینز کا حق ہے، ہم اس سے سیکھتے ہیں، کسی کو یہ حق نہیں کہ فیملی کی موجودگی میں اٹیک کرے، اگر آپ کی فیملی کے سامنے کوئی آپ پر ذاتی حملہ کرے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟
=======================

فہد مصطفیٰ بھی حارث رؤف کی حمایت میں بول پڑے
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ بھی فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے پر کرکٹر حارث رؤف کی حمایت میں بول پڑے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حارث رؤف کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلوریڈا میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ سب کی فیملی کا احترام کیا جانا چاہیے کسی بھی صورت میں حدود کو پار نہیں کیا جانا چاہیے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ایسے واقعات کے کس بھی شخص کی صحت پر بہت منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور خاص طور پر اس وقت جب کہ ایسا واقعہ کسی کی فیملی کے ساتھ پیش آیا ہو۔

حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی فلوریڈا میں مداح کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک مداح کے ساتھ فوٹو بنانے پر تکرار کرتے ہوئے نظر آئے۔

حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے کہ مبینہ طورپر مداح نے اُنہیں گالی دی جس پر حارث اسے مارنے کے لیے دوڑے، اہلیہ اور دیگر مداحوں نے بچ بچاؤ کروایا۔
====================
How r players rash in outside country when he didn’t know the law of the land. Why he selected when He has no patience and tolerance.


Heat between Haris Raouf and Fan

Haris Rauf got angry, tried to kill the fan. Haris Rauf’s wife was also present with him, who tried hard to stop Haris Rauf