پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کے کنوینئر طاروق محمود سے گجر اتحاد کے وفدد کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپوٹر)پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کے کنوینئر طاروق محمود سے لاہور سے آئے ہوئے گجر اتحاد کے وفدد کی صدر وبانی گجر اتحاد چوہدری عرفان مکھن گجر کی قیادت میں پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کے مرکزی آفس میں ملاقات،اس موقع پر وفد میں چیئرمین لاہور گجر اتحاد چوہدری شیر علی گجر،وائس چیئرمین لاہور چوہدری جاوید گھٹانہ اور ڈاکٹر آصف شہاب اور محمد علی بھی موجود تھے۔اس موقع پر کراچی گجر اتحاد کی تنظیم سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی وفد نے کنوینئر طارق محمود کو یقین لایا کہ آپکی جدوجہد میں گجر برادری آپکے شانہ بشانہ اور ہر اس فیصلے پر آپ کے ساتھ کھڑی ہے جس سے ملک وقوم کی ترقی وبھلائی ہو، گجر برادری کی تنظیم سازی کے لیئے وفد شہر قائد کے مختلف علاقو ں دورہ کرے گا۔اس موقع پر کنوینئر طاروق محمود نے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دیا۔اور کہا کہ پاکستان تحفظ قومی موومنٹ تما م برادریوں کی اور تمام پاکستانیوں کی جماعت ہے اور ہمارا عزم ہے کہ ملک کا  ہر شہری باوقار باعزت زندگی بسر کرے اس موقع پر طارق محمود نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات اظہار کیا۔ملاقات میں پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کے رہنما محمد طارق مغل بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں