یہ لفظ وارثی مخصوص ہوگیا ناصر ہمارے قائد مجلس سعید خاں کیلئے

بار بار یہ کلپ دیکھا ذہن ماضی میں کھو گیا، سمجھ نہیں آرہا کیا لکھوں؟ میں ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہوں جو سعید وارثی صاحب کی صحبت میں رہے وہ ایک انسان نہیں مکمل ادارہ تھے،
اللہ تعالی نے انھیں ناقابل بیان صلاحیتوں سے نوازا تھا، خوش اخلاق، ملنسار، ہمدرد اور ایک عظیم انسان تھے، جو ایک بار ملا ان کا گرویدہ ہوگیا، ان کی سماجی خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگی، ان کی بلند و بالا شخصیت اور ان کے کاموں پر کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ اُن کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی ،
مجھے فخر ہے میں نے ان کے ساتھ کام کیا اور بہت کچھ سیکھا، میری دعا ہے اللہ تعالی ان کی غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور انسانیت کی خدمت کے صلہ میں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین،
“جانے والے تُجھے روئے گا زمانہ برسوں”

-waheed-jang-report