ویتنامی شیفس کا نوڈلز بناتے ہوئے ڈانس کا دلچسپ مظاہرہ

ویتنامی شیفس کا نوڈلز بناتے ہوئے ڈانس کا دلچسپ مظاہرہ، دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے۔

یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کی ڈانس پرفارمنسز دیکھی ہوں گی لیکن کھانا پکاتے ہوئے ڈانس شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان ویتنامی شیفس کی مہارت و شوق کی داد دینی پڑے گی جو ناصرف لذیذ نوڈلز ڈش کی تیاری میں مصروف ہیں بلکہ رقص کا شاندار مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔

یہ مناظر ویتنام کے ایک ریسٹورنٹ میں دیکھے گئے جہاں شیفس ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے نوڈلز سے روایتی ڈش تیار کرتے ہوئے ڈانس مووز پیش کر رہے تھے۔

یوں نوڈلز کے ساتھ ڈانس مووز دیتے ویتنامی شیفس کی دلچسپ پرفارمنس نے وہاں موجود افراد کو بھی خوب محظوظ کیا جبکہ ڈانس کرنے کے شوقین چیفس کی ویڈیو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ان کی مہارت کی داد دے رہے ہیں۔