سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلئے 476 رنز کا ہدف

کراچی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل جاری ہے جہاں پاکستان کی جانب سے 476 رنز کے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ۔

میچ مکمل طور پر میزبان ٹیم کی گرفت میں ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان نے 555 رنز 3 کھلاڑی آوٹ پر اپنی دوسری اننگ ڈیکلیئر کردی ہے اور یوں سری لنکا کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 476 رنز کا ہدف درکار ہے۔

پاکستان کی اننگ کی خاص بات کپتان سمیت ٹاپ فور بلے بازوں کی سنچریاں تھیں جو دنیائے کرکٹ میں دوسری بار اور پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ریکارڈ بنا ہے
گزشتہ روز کے کھیل میں پنڈی ٹیسٹ میں ورلڈ ریکارڈ سنچری بنانے کے بعد عابد علی نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری بنا کر ایک اور سنگ میل اپنے نام کر لیا، پہلے دو ٹیسٹ میں 2سنچریاں بنانے والے عابد علی پہلے پاکستانی اور دنیا کے نویں بیٹسمین بنے ہیں۔
مسلسل ناکام رہنے والے کپتان اظہر علی 14ویں اننگز میں پہلی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے، بیٹنگ کے لئے سازگار ہوتی ہوئی پچ پر اب پاکستانی بولنگ کو آزمائش سے گزرنا ہوگا۔

عابد علی کی پر اعتماد بیٹنگ اورشان مسعود کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فائٹ بیک کرتے ہوئے میچ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب وہ ٹیسٹ میں جیت کی پوزیشن میں آگیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 338رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے80 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔