وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کے وکالت کے لائسنس معطل کردیے گئے

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کے وکالت کے لائسنس معطل کردیے گئے ہیں۔ پنجاب بار کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے وکالت کے لائسنس معطل کردیے گئے ہیں۔ پنجاب بار کونسل کی جناب سے کہا گیا ہے کہ دونوں شخصیات نے عہدہ سنبھالنے سے قبل آگاہ نہیں کیا تھا۔
بار کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو 4 جنوی کو طلب کر لیا ہے۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اسماعیل شاہ نواز نے کہا دونوں رہنماؤں نے سرکاری عہدے سنبھالنے سے قبل پنجاب بار کونسل کو آگاہ نہیں کیا اور حقائق کو چھپایا جو کہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون پنجاب کو4 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور تحریری وضاحت بھی طلب کرلی گئی ہے۔