UC-35ڈسٹرکٹ کورنگی کا کرسمس کے حوالے سے مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات

ہنگامی بنیادو پر مسحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا یا جارہا ہے ۔سید جاوید علی
بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کے سفر کا تسلسل جاری رکھیں گی چیئر مینUC-35سید جاوید علی کا کرسمس کے انتظامات کے معائنے کے لئے مختلف گرجا گھروں کا دورہ
کراچی( ) ڈسٹرکٹ یونین کمیٹی35کی جانب سے کرسمس پر مسیحی بستیوں اور عبادت گاہو ں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے خصوصی اقدامات چیئر مین سید جاوید علی اور وارڈز کونسلرز کے زیر نگرانی UC-35میں قائم چرچوں کے اطراف اور مسیحی بستیو ں میں کرسمس کے موقع پر مسائل سے پاک ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے علاوہ دیگر بلدیاتی امور کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔

چیئر مین یوسی 35سید جاوید علی نے بلدیہ کورنگی اسٹینڈ کمیٹی کے چیئر مین ناصر ، وارڈ کونسلر لیاقت مسیح اور یوسی آرگنازئر فہیم اور دیگر ذمہ دران کے ہمراہ یوسی 35میں قائم مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کرکے کرسمس کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پرانہوں نے مسیحی رہنماﺅں اور چرچوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور کرسمس کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چیئر مین سید جاوید علی نے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر مسیحی بستیوں اور چرچوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جارہا ہے جاوید علی نے کہاکہ بلاتفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کے سفر کا تسلسل جاری رکھیں گے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا ئیں گے ۔انہوں نے میسحی عوام کو یقین دلا یا کہ کرسمس پر مسیحی بستیوں اور چرچوں کو اطراف مثالی بلدیاتی انتظامات کو یقینی بنا یا جائیگا ۔