بینک اسلامی کے تحت امید ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب آئی بی اے کراچی میں منعقد ہوئی

کراچی : بینک اسلامی کے تحت امید ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب آئی بی اے کراچی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، آئی بی اے فیکلٹی، طلبا اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ بینک اسلامی نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے امید ڈیجیٹل سرٹیفکیشن پروگرام کا اغاز ستمبر 2023 میں کیا تھا اور فنڈز فراہم کئے تھے جس کی تکمیل ہوئی۔ تقریب میں 50 طلبا کو اسناد تفویض کی گئیں۔ آئی بی اے کے سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سینٹر میں یہ کورسز کرائے گئے جن کا دورانہ دو سے آٹھ ماہ تھا جو کورسز کرائے گئے ان میں ڈپلومہ ان بزنس انٹیلیجنس، ڈپلومہ ان بگ ڈیٹا اینالیسز، ڈپلومہ ان ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایس اے پی ای آر پی سرٹیفیکیشن، ایڈوانس ایم ایس ایکسل، ڈیجیٹل ارننگ پروگرام، سیکیورٹی آپریشنز سینٹرز، امید ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن پروگرام شامل تھے۔ ۔ تقریب میں بینک اسلامی کے مرتضی، قرت صابر اور فہد بن طارق نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کی سینئر کوآرڈینٹر مہوش احمد نے سرانجام دیئے۔