4thعیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ایک بار پھر نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب کے نام

فائنل معرکہ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم اومیگا کلب کو 47کے مقابلے 50باسکٹ پوائنٹس سے شکست
جنوری میں قائد اعظم گولڈ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا ،جنرل منیجر اسپورٹس کراچی پورٹ ٹرسٹ کرنل(ر) سید بصیر عالم
کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھ کرہی ہم صحت مند معاشرہ قائم کرسکتے ہیں ،عیسیٰ لیبارٹریز کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔طارق عالم
عبدالناصر کورٹ آرام باغ پر منعقدہ پر وقار اختتامی تقریب میں کرنل بصیر عالم نے عیسیٰ لیب زونل ہیڈ ساﺅتھ طارق عالم کے ہمراہ کھلاڑیوں میں ٹرافی ،کیشن انعامات تقسیم کئے
کراچی  : KBBAکے زیر اہتمام ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری”چوتھا عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کا ٹائٹل ایک بار پھر حماد این ڈی خان کی قیادت میں کراچی کی مضبوط باسکٹ بال ٹیم نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل اومیگا باسکٹ بال کلب کو فائنل میں کانٹے دار مقابلے کے بعد 47کے مقابلے میں 50باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ،نیبر ہڈ مسلسل تیسری دفعہ اس کپ کی چمپئن بننے میں کامیاب ہوئی ،فاتح کلب نیبر ہڈ کی جانب سے عبداللہ شاہ 18،پائلٹ راجہ جہانزیب 14اور سیمی گیلانی نے 12جبکہ رنر اپ اومیگا کی جانب سے تیمور ظہیر 12،عباس عابد قائم خانی 10اور عثمان رحمن نے 10پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے فائنل میں ریفریز کے فرائض سید مصنف شاہ ،زاہد ملک اور طارق حسین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر نعیم احمد اور ظفر اقبال تھے۔

فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی جنرل منیجر اسپورٹس کراچی پورٹ ٹرسٹ کرنل (ر) سید بصیر عالم اور عیسیٰ لیبارٹری ساﺅتھ زون کے ہیڈ طارق عالم نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کوٹرافی اور کیش پرائز کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے ،مین آف دی میچ کا مشترکہ ایوارڈ اومیگا باسکٹ بال کلب کے عباس عابد قائم خانی اور نیبر ہڈ کے سیمی گیلانی جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ نیبر ہڈ کے عبداللہ شاہ کو اور کراچی باسکٹ بال کے اُبھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ حمزہ خواجہ کو دیا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز کے زونل ہیڈ ساﺅتھ زون طارق عالم ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،قومی باسکٹ بال سلیکٹر عبدالناصر ،محمد یعقوب ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور دیگر موجود تھے ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل سید بصیر عالم نے اعلان کیا کہ جنوری 2020ءمیں کراچی پورٹ ٹرسٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت قائد اعظم گولڈ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ KPTجہاں دیگر شعبوں میں خدمات انجام دے ہی ہے وہیں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بھی اقدامات کررہی ہے۔

 

کرنل سید بصیر عالم نے شعبہ صحت کے علاوہ کھیلوں کے فروغ اور مکمل سرپرستی پر عیسیٰ لیبارٹریز کے CEOپرفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی کاشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر عیسیٰ لیبارٹریز کے زونل ہیڈ طارق عالم نے کہاکہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھ کر ہی ہم صحت مند معاشرہ قائم کرسکتے ہیں ،ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کھیلوں کے فروغ کے ساتھ کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کررہی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ایونٹ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے انشا اللہ آئندہ سال اسے مزید بہتر انداز میں منعقد کیا جائیگا ۔اس موقع پرKBBAکے صدر اور منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان نے شاندار ایونٹ کے انعقاد اور اسے اسپانسر کرنے پر ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز کے CEOپروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح ڈاکٹر فرحان عیسیٰ معاشرے کی بہتری اور اسے ترقی دینے کے لئے جو اقدامات کررہے ہیں وہ نہ صرف لائق تحسین بلکہ قابل تقلید ہے ۔