کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے ایم پی ایز اور ایم ایز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس

کراچی
5 جون 2024

کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے ایم پی ایز اور ایم ایز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس

اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ایم این ایز قادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، عبدالحکیم بلوچ، ایم پی ایز سلیم بلوچ، یوسف بلوچ، یوسف مرتضیٰ، راجا عبدالرزاق، اعجاز سواتی، لیاقت آسکانی، علی محمد جان، آصف خان اور دیگر شریک

اجلاس میں کراچی کے علاقے ملیر، کیماڑی، لیاری اور غربی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ

لیاری تا ملیر نیاروٹ شروع کرنے اور لیاری میں چاکیواڑہ اسٹاپ تک پیپلز بس چلانے کی تجاویز

ضیاء الدین ہستال تا چاکیواڑہ چوک بزریعہ بلاول چورنگی، 26 اسٹریٹ، گزری لین، سی ایم ہاؤس ، سلطان آباد، ماڑیپور روٹ کی توسیع کا فیصلہ

اجلاس میں ایم پی ایز اور ایم نے ایز اپنے اپنے حلقے میں نئے روٹس شروع کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں

پیر سے ہاکس بے تا صدر اور منگھوپیر تا بنارس بعد از سروے نئے روٹس کے لئے ٹیسٹ بس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا

ملیر تا لیاری ریڈ بس اور ملیر کے ڈی اے موڑ غریب آباد سے یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن تک پنک بس سروس چلانے کی بھی تجاویز

حکومت سندھ کراچی کے روشن اور بہترین مستقبل کے لیے مسلسل لگن سے کام کر رہی ہے، شرجیل انعام میمن

پیپلز بس سروس کی توسیع پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، شرجیل انعام میمن

عوام کو قابل رسائی، موثر اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے، شرجیل انعام میمن

ہمارا مقصد ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنا اور عوامی نقل و حمل کے قابل بھروسہ حل پیش کرنا ہے ، شرجیل انعام میمن

پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو بڑھا کر آسان سفر کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ، شرجیل انعام میمن

کراچی کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی مسلسل ترقی اور جدت کے لیے پرعزم ہیں، شرجیل انعام میمن

پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو عوامی ضروریات کے مطابق چلانے کے لئے ہمارے منتخب نمائندگان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، شرجیل انعام میمن